گاڑی میں سفر کرتی لڑکی پر بلیڈ سے حملہ، ہسپتال منتقل

گاڑی میں سفر کرتی لڑکی پر بلیڈ سے حملہ، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رشتوں میں تنازعات معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے پیدا ہونے کا رجحان بڑھتا چلاجارہا ہے جس کے باعث نوبت مرنے مارنے تک پہنچ جاتی ہے، کاہنہ کے قریب کزن نے لڑکی کو بلیڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور علاقہ کاہنہ کے قریب میں  دورانِ سفر جھگڑے کے دوران کزن نے لڑکی کو بلیڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔تھانہ کاہنہ پولیس کا کہناتھا کہ عشرت لڑکی اور اس کا کزن علی گاڑی پر لاہور گئے تھے اور واپسی پر وہ جھگڑ پڑے جس پر علی نے عشرت کو بلیڈ مار کر زخمی کردیا اور اسے سڑک پر چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ لڑکی سڑک پر زخمی حالت میں ملی جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

وقوعہ پیش آنے پر وہاں موجود لوگوں نے پولیس کا بتایا کہ لڑکی دروازہ کھول کر چلتی گاڑی سے اتری تھی، خون بہنے کی وجہ سے لڑکی کی حالت ناساز ہورہی تھی،ریسکیو حکام متاثرہ لڑکی کو جنرل ہسپتال پہنچا دیا۔متاثرہ لڑکی عشرت کا کہنا ہے اس کے کزن علی نے ساتھیوں کے ہمراہ پہلے گنگارام ہسپتال سے زبردستی گاڑی میں بٹھایا، کاہنہ کے قریب پہنچ کر اس پر متعدد چھریوں کے وار کیے۔

واضح رہے کہ  رواں سال لاہور  شہر میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، شہر میں خواتین اور بچوں کی عزتیں بھی محفوظ نہ رہیں،شہر میں رواں سال کے دوران عورتوں سے زیادتی کے 288 اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے 58 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ گذشتہ برس 42 تھے۔ اربوں کا بجٹ کھانے والی لاہور پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے ۔

پولیس کی ناکامی کی بڑی وجہ ملزمان کی پشت پناہی کرنا کیونکہ بااثر ملزم رشوت یا سیاسی شخصیت کےدباؤ کے تحت آزاد کردیا جاتا ہے، معاشرے میں بگاڑ پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے اور پھر نئے سرے سے جرائم کی نئی داستانیں رقم ہوتی جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer