ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک آف پنجاب نے کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ کا آغاز کردیا

بینک آف پنجاب نے کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بینک سکوائر (سٹی 42) بینک آف پنجاب نے کاشتکار وں اور دیگر صارفین کیلئے بی او پی کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ متعارف کروا دیا، اکاؤنٹ سے زراعت کے شعبے کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک، ڈیری، پولٹری اور منسلک کاروبار سے وابستہ افراد بھی مستفید ہو سکیں گے۔

  بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود صاحب نے بی او پی ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ کا باقاودہ آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر اُنہوں نے کہا،" اکاؤنٹ پنجاب میں زراعت کی ترقی اور روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ کئی مفت بینکاری خدمات کے ساتھ زرعی سرگرمیوں کے لئے کم لاگت فنانسنگ کی سہولت مہیا کرتا ہے جو زرعی شعبے کی مالی مشکلات، کاشتکاری میں سرمایہ کاری اورپیداوار کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیبٹ کارڈ، چیک بک، یونیورسل چیک، آن لائن بینکنگ کے علاوہ زرعی قرضے اور زرعی مصنوعات کی سٹوریج کے لیے رعائتی مارک اپ کے ساتھ فنانسنگ کی سہولت دیتا ہے۔ 

واضح رہے کہ 29 اگست کو  بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی تھی۔بی او پی بورڈ کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں بینک کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ بینک نے چھ ماہ میں بعد از ٹیکس تین ارب ساٹھ کروڑ روپے کمائے ہیں، پہلی ششماہی میں بینک کے سرمائے کی موزونیت 17.80 فیصد رہی، جو اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ حد سے کہیں بہتر ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer