آئی جی پنجاب خوش ہوگئے، پولیس اہلکاروں کو مبارکباد

آئی جی پنجاب خوش ہوگئے، پولیس اہلکاروں کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) چہلم کے جلوس ،عرس داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ پر بہترین سکیورٹی فراہم کی پر آئی جی پنجاب پولیس کارکردگی سے خوش ہوگئے،آئی جی انعام غنی نے کہابہترین انتظامات پر فورس مبارکباد کی مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم پر پولیس کی جانب سے مشکوک عناصر کے خلاف کارروائی کے تیار رہنے پر آئی جی پنجاب انعام غنی جوانوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے،آئی جی پنجاب نےاحسن کارکردگی اور بہترین سکیورٹی انتظامات پرفورس کی کارکردگی کو سراہا،ان کاکہناتھا کہ بہترین انتظامات پر فورس مبارکباد کی مستحق ہے،عوام کے تحفظ کے لئے افسران کام جاری رکھیں،پولیس فورس کے تمام یونٹس داد و تحسین کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں، دعا میں ہزاروں عقیدت مند شریک ہوئے،محفل ختم شریف کے بعد خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا کی۔

علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے آخری روززائرین و عقیدت مندوں کا دربار پر حاضری کے لیے رش لگا رہا،سیکورٹی کے لیے دو ہزار سےزائد پولیس اہلکاروافسران تعینات کیے گئے۔زائرین کےلیےدودھ کی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیاتھا،سبیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 1962 سےعرس پر سبیل کا اہتمام کیا گیا۔

سبیل میں دودھ کو باقاعدہ طور پر فوڈ اتھارٹی کےنمائندؤں نےچیک کیااسکے بعد زائرین میں دودھ تقسیم کیا،داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیےگئے،دربار کی سیکورٹی کے لیےچار ایس پیز،سات ڈی ایس پیز تعینات کیےگئے تھے،زائرین کوجامع تلاشی کے بعد دربار کےاندر جانے کی اجازت دی گئی۔

 حضرت داتا گنج بخش کے977ویں عرس کے آخری  روزروحانی اجتماع میں علمائے کرام نے حضرت داتاگنج بخش کی دین اسلام کیلئے خدمات اور مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی۔ زائرین کی ڈھول کی تھاپ پر دھمالیں، رات 2 بجے روح پرور اختتامی دعا میں شرکت کیلئے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد جاری ہے۔ عرس کے آخری روز تبلیغی سیشن ،محفل سماع حسن قرأت، نعت اور سماع کی محفل، معروف قوال خواں نے سماع باندھ دیا، نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیےگئے۔عرس کے موقع ملک بھر سے آنے والے قوالوں نے حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کو سلام عقیدت پیش کیا۔عقیدت مندٹولیوں کی شکل میں ڈھول کی تھاپ پر جھومتے ہوئے حاضری دینے پہنچے۔مختلف شہروں سے آئے لوکل فنکار خصوصا رحیم یار خان سے آئے لوکل فنکاروں نے زائرین کو خوب محظوظ کیا۔

سر پر 5 فٹ لمبی سٹک کے اوپر مٹکا رکھ کر دھمال کا مظاہرہ کیا۔ زائرین نے داد کے طور پر پیسے نچھاور کئے۔ سکیورٹی کی مناسبت سے میٹل ڈیٹیکٹر، واک تھرو گیٹس اورپائپنگ لیئرز سے زائرین کو گزارکر اندرداخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer