(شہزاد خان) تاجر بچاؤ مارچ، شہر کی مختلف مارکیٹوں سے انجمن تاجران سے منسلک تاجر برادری کی بڑی تعداد کوسٹروں،بسوں میں سوار ہوکر اسلام آباد چلی گئی، تاجر اسلام آباد میں تاجر بچاؤ مارچ میں شرکت کرکے احتجاجی مظاہرے اور دھرنا دیں گے۔
انجمن تاجران نعیم میر گروپ اور تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے تاجر بچاؤ مارچ کی کال دی گئی، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ بھی تاجر بچاؤ مارچ میں شامل ہوگیا، تینوں تاجر تنظیموں سے منسلک تاجر برادری کی بڑی تعداد اسلام آباد روانہ ہوگئی۔
صدر انجمن تاجران لاہور ملک امانت، صدر شاہدرہ بورڈز مارکیٹس میاں خلیل عبیر، صدر لٹن روڈ حافظ رضوان بٹ، ملک فاروق حفیظ ، لالہ یاسر نصیر، شبیر لیاقت، میاں ریاض سمیت دیگر تاجران کی بڑی تعداد اسلام آباد جانیوالے قافلے میں شامل تھی۔