ایل ڈی اے کی 200دکانوں پر قبضے کی انکوائری میں اہم پیشرفت

ایل ڈی اے کی 200دکانوں پر قبضے کی انکوائری میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ٹاؤن شپ جناح مارکیٹ فیز ٹو میں ایل ڈی اے کی 2 سو سے زائدد کانوں پر قبضے کی انکوائری میں پیشرفت، اربوں روپےمالیت کی دکانوں پر ملی بھگت سے قبضہ کرانے میں ملوث ایل ڈی اے کے 3 افسروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی سفارش کردی گئی۔

  اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نے ایل ڈی اے اسٹیٹ مینجمنٹ کے تین افسران کیخلاف اندراج مقدمہ کی سفارش کردی ہے، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی 200 سے زائد دکانوں پر قبضہ کی انکوائری کے بعد ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ قائداعظم ٹاؤن خواجہ جاوید اسلم کیخلاف اندراج مقدمہ کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عزیر اور سٹیٹ مینجمنٹ آفیسر غلام عباس کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے افسران پر 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی دکانوں پر ملی بھگت سے قبضہ کروانے کا الزام ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer