ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

 میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: بلدیاتی نظام کی تبدیلی کے پیش نظر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ، 18 اکتوبرکے لیے ریکوزیشن جمع کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل 131 اشتیاق سیفی نےحکومت کی جانب سے موجودہ بلدیاتی نظام کے پیش نظر ہنگامی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ لارڈمیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ریکوزیشن سے اتفاق کرتےہوئے ہنگامی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔

ایم سی ایل کی کونسل برانچ کو موصول ہونے والی ریکوزیشن پر 20 سے زائد ممبرز کے دستخط ہیں، ہنگامی اجلاس کی ریکوزیشن پر میاں عامر شوکت، چودھری شفقت حسین، شمس بیگ، داؤد احمد خان، چودھری آصف خان میو، راشد کرامت بٹ، حاجی لئیق احمد، ملک نثار کھوکھر، طارق محمود سمیت دیگر کے دستخط موجود ہیں۔