ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کو مالی بحران کا سامنا

پنجاب حکومت کو مالی بحران کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پنجاب کو چلانے کے لیے نئی حکومت کو مالی بحران کا سامنا، حکومت نے سرکاری سکولوں کے ترقیاتی بجٹ سے 25 ارب کا کٹ لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت 16 اکتوبر کو 20 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کرنے جا رہی جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 350 ارب روپے ہو گا۔ مالی بحران کے باعث پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کو کٹ لگایا جارہا ہے جس میں سکول ایجوکیشن کو بھی بجٹ خسارے کا سامنا رہے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت چلانے کے لیے نئی حکومت کو مالی بحران کا سامنا ہے، حکومت نے سکولوں کے ترقیاتی بجٹ سے 25 ارب کا کٹ لگا دیا ہے جب کہ حکومت نے سرکاری سکولوں کی سینکڑوں سکیموں کو بجٹ میں شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سابق دور حکومت کے پروگراموں کے لیے فنڈز مختص ہوں گے لیکن نئے منصوبہ جات کی تعداد کم ہو گی۔

سابق دور حکومت میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت دانش سکولوں کو 3 ارب روپے دیئے جاتے تھے لیکن 19۔2018 کے بجٹ سے 1 ارب کا کٹ لگا دیا گیا ہے، پیف کے لیے 16 ارب رکھنے کے بجائے اس میں سے 2 ارب کا کٹ لگا کر 14 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب پبلک سکول اسپورٹ پروگرام سے 1 ارب کا کٹ لگا دیا ہے۔