ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فخر زمان اور عثمان صلاح الدین کی وطن واپسی

فخر زمان اور عثمان صلاح الدین کی وطن واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے اوپنر فخر زمان اور مڈل آرڈر بلے باز عثمان صلاح الدین کو دبئی سے وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی طورپر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اوپنر فخر زمان اور نوجوان مڈل آرڈر بلے بازعثمان صلاح الدین کو ٹیم انتطامیہ نے وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی ہدایت کردی۔  

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بلے باز وطن واپس پہنچ کر قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے مرحلے کے میچوں میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے، فخرزمان اور عثمان صلاح الدین کی واپسی کے بعد ٹیم میں اب 16 کھلاڑی رہ گئے ہیں۔