(رضوان نقوی) ایف بی آر نےسابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے اثاثہ جات، بنک اکاؤنٹس، گاڑیوں اور ٹیکس ریکارڈ سمیت اہم تفصیلات نیب لاہور کے حوالے کردیں، نیب نے میاں شہباز شریف کے خلاف جاری تحقیقات میں معاونت کیلئے 20 سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق 1997 سے 2004 تک میاں شہباز شریف کے ٹیکس معاملات، بنک اکاؤنٹس، ظاہر کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات نیب کے حوالے کردی گئی ہیں. اسی طرح نیب نے ایف بی آر سے سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی سال 2007 سے 2018 تک کے بنک اکاؤنٹس، املاک، گاڑیوں اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بھی مانگی تھیں.
ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم ایف بی آر سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں اس امر کا جائزہ لینا چاہتی ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثہ جات میں کتنا اضافہ ہوا اور ذرائع آمدن کیا تھے۔
واضح رہے کہ