اسپتال سے مردہ لڑکی کو بائیک پر گھر منتقل کرنے پر دو ڈاکٹرز معطل

 اسپتال سے مردہ لڑکی کو بائیک پر گھر منتقل کرنے پر دو ڈاکٹرز معطل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک نوجوان کی جانب سے مردہ بہن کو  اسپتال سے ایمبولینس کے بجائے بائیک پر لے جانے پر 2 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپریش کے ٹاؤن بیدھونا میں پیش آیا جہاں ایک بھائی اپنی مردہ بہن کو ایمبولینس میں لے جانے کے بجائے اپنی بائیک پر ہی گھر لے گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کے  وزیر صحت اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ نے چیف میڈیکل آفیسر کو اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے ہٹانے کا کہا۔چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق 20 سالہ لڑکی کو کرنٹ لگنے کی وجہ سے علاقے میں قائم کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد فیملی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیے بغیر ہی اسے اسپتال سے لے گئی۔رپورٹس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے مردہ بہن کو بائیک پر بٹھایا اور اسے دوپٹے کے ساتھ خود سے باندھ لیا جب کہ مردہ بہن کو سہارا دینے کیلئے بائیک پر پیچھے کی جانب ایک اور بہن بھی بیٹھ گئی۔

کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر سے ہٹائے جانے والے سپرنٹنڈنٹ  ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ انہیں اسے واقعے کا علم نہیں تھا، اگر ان سے فیملی ایمبولینس سروس کے حوالے سے سوال کرتی تو ہم انہیں ایمبولینس فراہم کرتے۔

Ansa Awais

Content Writer