(ویب ڈیسک)وزیرآباد سے ن لیگی رہنما امتیاز اظہر باگڑی کو پولیس نے حراست میں لے لیا،وزیرآباد ن لیگی راہنما کو اشتعال انگیز تقریر کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ وزیرآباد پہنچنے سے قبل انہوں نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی، امتیاز اظہر باگڑی حلقہ پی پی 51 سے آزاد الیکشن لڑ چکے ہیں ،امتیاز اظہر باگڑی ضلع کونسل کے وائس چیئرمین رہ چکے ہیں ،امتیاز اظہر باگڑی کو عارضی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔