ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

Babar Azam
کیپشن: Babar Azam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیمی فائنل میچ میں شاندار فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے والے انجوائے کریں، ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر