(مانیٹرنگ ڈیسک) مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال رابعہ انعم کیخلاف بول پڑیں، کہتی ہیں ان تمام فی میل اینکرز ، اداکاروں پر بھی پابندی لگنی چاہیے جو وہ دوسری عورتوں کے گھر توڑتی ہیں۔
ندا یاسر کے مارننگ شو محسن عباس کے بلائے جانے پر رابعہ انعم کا شو سے واک آؤٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی الگ الگ آرا سامنے آرہی ہے ، ایسے میں رابعہ انعم کی واک آؤٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ڈاکر عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے رابعہ انعم کو جواب دیا کہ ان خواتین (اینکرز اور اداکاروں) کا کیا ؟ کیا ان پر بھی پابندی لگائی جانی چاہیے جو دوسری خواتین کے گھروں کو توڑتیں ہیں ۔
What about those actresses/female anchors who ruined other women’s lives??!! Ban all home-wreckers as well. #EqualityForAll https://t.co/qEM9fMpDdU
— Dr Bushra Iqbal???????? (@DrBushraIqbal) November 8, 2022
اس ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ رابعہ کو کیا پہلے سے معلوم نہیں تھا کہ شو میں محسن عباس کو بلایا گیا ہے ، یہ سارا ڈرامہ پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی ، یہ لوگ زمین پر خدا ہیں ان کا کچھ لینا دینا نہیں لیکن انہوں نے کسی کو معافی نہیں دینی ان کا بس چلے تو سانس اور کھانے پینے پر بھی پابندی لگا دیں ۔ شوخی
ایک صارف نے لکھا کہ ہم صرف مردوں کو ہی برا بنا دیتے ہیں اس طرح تو طوبیٰ اور دانیہ پر بھی پابندی لگنی چاہیے ۔
ایک صارف نے لکھا آپی بات یہ ہے کہ کوئی لڑکی آپکا گھر اس وقت تباہ کرتی ہے جو آپ کے گھر والے اسے لفٹ کروائیں، آپکا ساتھ نبھانے کی ڈیل آپ کے لائف پارٹنر سے ہوتی ہے ناکہ کسی باہر کی لڑکی سے ، تو ایسی لڑکیاں زبردستی تو نہیں آئی ہوتیں ناں جو ان کا بائیکاٹ کیا جائے ۔
ایک صارف نے لکھا کہ کیوں ایک شادی شدہ آدمی افیئرز چلاتا ہے اور اسکی سابق بیوی کیا معصوم ہوئی َ کیوں صرف لڑکی کو ہی قصور وار قرار دیا جاتا ہے ۔