ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیمی فائنل سے قبل کیوی بولر کا پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑا بیان

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل گرین شرٹس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پرجوش ہیں اور دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ گراؤنڈ میں اتریں گی۔

سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہماری پرفارمنس اچھی رہی ہے، آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف میچ میں کراؤڈ نے بھی بہت سپورٹ کیا اور سڈنی کا گراؤنڈ بھی بہت بڑا ہے۔