ویب ڈیسک: امریکا کی طرف سے عمران خان پر حملے کی ایک بار پھر مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، فریقین تشدد، ہراسانی اور دھمکیوں سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو جمہوری اور پُرامن دیکھنے کا عزم رکھتا ہے۔
نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز میں پاکستان میں جو ہوا اس پر تشویش ہے، آزادی صحافت اور رائے پر پاکستانی حکام کے ساتھ بھی بات کرتے رہیں گے۔ عمران خان پرحملے اور ملک کی موجودہ صورتحال پرامریکا کا مزید کیا کہناہے۔