آئی جی پنجاب نے 3 ڈی ایس پیز کو نوکری سے فارغ کردیا

Three DSP's Dismissed by IGP
کیپشن: DSP's Dismissed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بے ضابطگیوں اور کرپشن پر تین ڈی ایس پیز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سینٹرل پولیس آفس میں مختلف شکایات اور بے ضابطگیوں پر معطل کئے گئے 6ڈی ایس پیز سے وضاحت سنی۔تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد آئی جی پنجاب نے تین ڈی ایس پیز کو محکمہ سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ڈی ایس پی محمد اعجاز،فرخ سہیل سندھو اور امتیاز احمد کو نوکری سے برخاست کیا گیا،ڈی ایس پی آصف حنیف، محمد اقبال اور امیر عباس کھیمتہ کے شوکاز نوٹسز کو داخل دفتر کیا گیا.

آئی جی کا اردل روم میں کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں اور پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت افسران واہلکاروں کے محکمانہ احتساب کے عمل کو تیز کیاجا رہاہے اور نان پروفیشنلزم اورغفلت کے ذمہ داران کے خلاف بھی زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی جاری رہے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer