شہری نے ڈینگی مچھر کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروا دی

Citizen reached police station
کیپشن: Application against Dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)ڈینگی کے وار حکومتی انتظامیہ لاچار، شہری نے ڈینگی مچھر کے خلاف تھانہ باٹاپور میں درخواست جمع کروا دی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر علاقے میں قتل عام میں ملوث ہے۔

 ڈینگی سے تنگ شہری کی پولیس کو پکار،ڈینگی مچھر کے خلاف شہری تھانے پہنچ گیا، راشد کرامت بٹ نامی شہری نے ڈینگی مچھر کے خلاف درخواست جمع کروا دی، پرچہ درج کروانے باٹاپورتھانے گیا ، پولیس نے درخواست جمع کر لی مگر پرچہ  درج کرنے سے انکار کر دیا۔

درخواست گزار نے درخواست میں کہا ہے کہ بدمعاش ڈینگی مچھرعلاقے میں قتل عام ملوث ہے،اہل علاقہ کی نیندیں خوف سے حرام ہیں،فوری طور پر ڈینگی نامی اس بدمعاش مچھر کو گرفتار کر لیا جائے، بندہ جلو موڑ ڈوگرائے کلاں کا رہائشی ہے،ڈینگی نامی قاتل مچھر نے اپنے گروہ سمیت علاقے میں حملہ کیا ہے جس سے بہت زیادہ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ڈینگی مریضوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتالوں میں خوار ہو رہی ہے،مریضوں کے لئے ہسپتالوں میں بیڈز ختم ہو چکے ہیں، قاتل مچھر کی آماجگاہ کا پتہ لگایا جائے ، قاتل مچھر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

یونین کونسل کے دو محلوں کے گیارہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں،پرائیوئٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے،ڈینگی نامی قاتل مزید قتل عام کرکے انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے،فوری طور پر گرفتار کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے،درخواستگزار راشد کرامت بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے درخواست تو موصول کر لی ہے لیکن وہ پرچہ کاٹنے سے انکاری ہے۔