ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"کیا" نے گاڑیاں مہنگی کردیں، نئی قیمتیں جانئے

KIA Motors
کیپشن: KIA Motors
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف کار ساز  کمپنی "کیا"  نے " کیا اسپورٹیج"  اور" کیا پکانٹو"  کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کردیا۔

 ذرائع کے مطابق " کیا اسپورٹیج"  کی گاڑی کی پرانی قیمت 52 لاکھ 70 ہزار روپے تھی جس کے بعد 3 لاکھ  80 ہزار روپے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 56 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے .

" کیا اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی" کی سابقہ قیمت 47 لاکھ 82 ہزارروپے تھی جو کہ اب 3 لاکھ 68 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ  51 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔اسی طرح " کیا پکانٹو"  کی پرانی قیمت 19 لاکھ روپے سے بڑھ کر ساڑھے 21 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب ٹیوٹا کے سی ای او علی اصغر جمالی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی بے قدری کے باعث کیا گیا ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر