ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناظم جوکھیو کیس، مزید تین افراد گرفتار، ایم این اے  جام کریم بھی نامزد

awais jam mpa sindh in police station
کیپشن: awais jam in police station
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقتدار انور: ناظم جوکھیوقتل کیس میں پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد چھ ہو گئی  جبکہ ملزمان کے گھر سے سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر بھی برآمد کرکے فورینسک کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ملزمان سے ناظم جوکھیو کے  قتل سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس نے جام اویس کے بھائی  ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا۔گرفتار ملزمان میں رزاق، معراج اور جمال شامل ہیں۔

ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے، جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیشن بھی آئی ہے۔
پولیس نے کیس میں اغوا کی دفعہ 365 بھی شامل کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے جام کریم سمیت 15 سے زائد ملزمان تاحال مفرور ہیں جبجہ گرفتار ایم پی اے سندھ اسمبلی جام اویس سمیت تین ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے ناظم جوکھیو قتل پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دے دی۔ گورنر سندھ کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔گورنر سندھ کے مطابق ناظم جوکھیوکے قتل کیس کودبانے کیلئے ورثاء کے اوپرشدید دباؤ ہے۔