ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے سالانہ ترقیاتی بجٹ مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کے لیے 24 ارب روپے کا مزید فنڈ دے گا۔ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 610 ارب روپے ہو جائے گا ۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے 50 ارب روپے کا اضافی بجٹ فنڈ دینے یقین دہانی کرادی ۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی سے رواں مالی سال کے لیے 560 ارب روپے کا بجٹ منظور کرایا تھا، اضافی بجٹ فاسٹ ٹریک اسکیموں پر خرچ کیا جائے گا، میانوالی اور ڈی جی خان کے منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہوگی۔