ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک سے شادی؟عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

Ayesha Omar and Shoaib Malik
کیپشن: Ayesha Omar and Shoaib Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کرنے سے متعلق صارفین کی غلط فہمی دور کردی۔

ورلڈکپ ٹی 20 میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی کے بعد عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ہمراہ کرائے گئے تشہیری فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں جس پر صارفین کے تبصروں کا انبار لگ گیا۔

اداکارہ عائشہ عمر اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے  اس فوٹو شوٹ پر مداحوں نے سخت تنقید کی جب کہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔ایک صارف کی جانب سے عائشہ عمر کی شئیر کردہ تصویر پر کمنٹ کیا گیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟اداکارہ اس تبصرے کو نظر انداز نہیں کرسکیں اور جواب میں کافی طویل کمنٹ کیا۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر