ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی کال ،حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے

ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی کال ،حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن کی طرف سے لاہور میں گیارہ نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی کال کام کرگئی ، وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی کی مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر کال واپس لے لی گئی، وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ہم ٹرانسپورٹرز کے معاملات حل کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے گیارہ نومبر کو لاہور میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ تاہم وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی کی جانب سے مطالبات کو حل کروانے کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ علی مرتضیٰ اور ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے مطالبات حل کروانے کی یقین دہانی پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے، انہوں نے کہا محکمے کی سطح پر تمام معاملات بلکہ دیگر محکموں کی جانب سے پیش آنے والے مسائل کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔
 انہوں نے کہا ہم ٹیبل ٹاک کے ذریعے معاملات کو حل کر رہے ہیں، بات کو ہڑتال تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا، چیئرمین پبلک ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن پنجاب عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ ہمارے معاملات میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا، ٹرانسپورٹ محکمے کی جانب سے جو چالان کئے جا رہے ہیں، ان پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے، ہم نے جو ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا موخرکرنے کااعلان کرتے ہیں۔