(جنید ریاض ) طلبا کو مزید تعلیمی نقصان سے بچانا کے لیے ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں موجود گیارہ ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ نرسری اور پریپ کلاسز لگانے کی بھی اجازت دے دی ،کلاسز میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نرسری اور پریپ کی کلاسز لگانے کی بھی اجازت دے دی ۔پنجاب بھر کے گیارہ ہزار پرائمری سکولوں میں ابتدائی تعلیم کی کلاسز کو بحال کیا جائے گا ۔ کلاسز میں ای سی ای کٹس لازمی ہونی چاہیے۔کلاسوں میں کئیر گیورز کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔کلاسز میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔مراسلے کے مطابق کلاسز میں ای سی ای کٹس لازمی ہونی چاہیے۔
کلاسوں میں کئیر گیورز کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔پہلے تین مرحلوں میں نویں سے باہوریں جماعت لگائی گئی تھی۔دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز لگانے کی اجازت دی گئی ۔تیسری مرحلے میں پرائمری کلاسز لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔سکول ایجوکیشن کے مطابق نرسری اور پریپ کلاسسز لگانے کی اجازت دینے کا مقصد طلبا کو مزید تعلیمی نقصان سے بچانا ہے۔