ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج میں انٹرمیڈیٹ کی فرسٹ ایئر کلاسز کا آغاز

لاہور کالج میں انٹرمیڈیٹ کی فرسٹ ایئر کلاسز کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کی فرسٹ ایئر کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کرونا ایس او پیز اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جارہا ہے۔طالبات کو فیس ماسک اور ہینڈسینیٹائز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ترجمان لاہورکالج کے مطابق مارننگ شفٹ کی انٹر کی طالبات صبح 8 سے دوپہر 2 بجے کے دوران اپنی کلاسیں اٹینڈ کر رہی ہیں جبکہ ایوننگ شفٹ میں پڑھنے والی طالبات اپنی کلاسیں دوپہر 12 سے سہ پہر 4 بجے کے دوران اٹینڈ کررہی ہیں ۔ کالج میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز ہفتے میں 5 دن پیر سے جمعہ تک جاری ہیں. لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں انٹر میڈیٹ کلاسز کے لئے کالج یونیفارم پہننا لازمی ہے ۔طالبات سفید شلوار قمیض اور بلیک ڈوپٹہ یا شال پہن سکتی ہیں اس کے ساتھ طالبات کو بلیک شوز بھی پہننا لازمی ہے جبکہ سردیوں میں یونیفارم کے ساتھ بلیک سویٹر پہننے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سکول وکالج بند ہونے سے طبا وطالبات کو پڑھائی کرنے میں شدید دشواری کا سامنا رہا جس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں ۔کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر حکومتی ہدایات کے مطابق تمام کالجز میں کورونا ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جوکالج انتظامیہ ان ہدایات پر عمل نہیں کرے گی  ان کے تعیمی ادارے کو سیل کردیا جائے گا۔

ایس او پیز کے مطابق طالبات کو فیس ماسک اور ہینڈسینیٹائز کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا ۔والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں سکول یا کالج بھجوانے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کو بخار،سردردیا کھانسی تو نہیں اگراس میں کوئی علامت ظاہر ہو تو بچوں کو سکول یا کالج نہ بھیجیں واضح رہے کہ حکومت نے کورونا کے دوران تعلیمی اداروں پر کڑی نظر رکھی ہے۔