ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عوام پر ایک بار پھر’’ بجلی‘‘ گرا دی گئی

 عوام پر ایک بار پھر’’ بجلی‘‘ گرا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور یہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 68 پیسے رہی جب کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل کی مد میں لی جائے گی تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ 21اکتوبر2020 کو سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی جس کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپیہ 36 پیسے مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سی پی پی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہ کہ ستمبر میں کُل 13 ارب 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 12 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر میں بجلی پیداوارپر مجموعی لاگت 53 ارب 90 کروڑ روپے رہی اور ستمبر کیلئے فی یونٹ بجلی پیداوارپرفیول لاگت کا تخمینہ 2 روپے 84 پیسے تھا لیکن فی یونٹ بجلی پیداوارپر فیول لاگت 4 روپے 20 پیسے رہی۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق کوئلے سے 13ارب 75کروڑروپے، فرنس آئل سے 9ارب 49کروڑروپے اور ڈیزل سے ایک 1ارب 34کروڑکی بجلی بنائی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیس سے 8 ارب 96 کروڑ روپے، درآمدی ایل این جی سے 19 ارب 3 کروڑ روپے اور نیوکلیئر ذرائع سے 68 کروڑ 90 لاکھ روپے کی بجلی بنائی گئی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor