ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن مہم میں شریک پیپلزپارٹی رہنما کو کورونا ہوگیا

الیکشن مہم میں شریک پیپلزپارٹی رہنما کو کورونا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گلگت بلتسان میں انتخابات کے حوالے سے مہم زور و شور سے جاری ہے ،پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی وہاں موجود ہیں،بڑے بڑے جلسے بھی کیے جارہے ہیں،دوسری جانب کورونا کے وار بھی جاری ہیں،افسوسناک خبر یہ ہے کہ الیکشن مہم میں شریک  پیپلزپارٹی رہنما کو کورونا ہوگیا ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کورونا کا شکار ہو گئے،انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیاہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ بھی کورونا کا شکارہو گئے ہیں، قمرزمان کائرہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلارہے تھے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ قمرزمان کائرہ کا گزشتہ رات کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33340 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1650 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔


 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.9 فیصد رہی ہے۔  پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 6977 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 44839 تک جا پہنچے ہیں۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 464 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 150169 ہوگئی ہے جب کہ 2684 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 106922 ہے اور 2408 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16106 اور ہلاکتیں 154 ہوچکی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer