( سٹی 42 ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے میو ہسپتال میں نئے مہمان خانے کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید نے شرکت کی۔
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی تقریب میں آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے گلدستہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود گوندل نے کہا کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کے ویژن کے مطابق مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے خطاب میں کہا کہ مہمان خانہ مریضوں کے لواحقین کیلئے رہائش کی بڑی سہولت ہے، ہسپتال کے باقی منصوبوں کی تعمیر ماسٹر پلان کے مطابق ہونی چاہیے۔ وزیرصحت نے مہمان خانہ کی تعمیر میں نمایاں کارکردگی پر افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔