ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، مغلپورہ چوک میں واقع سپر سٹور میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو منظرعام پر لے آیا۔

مغلپورہ چوک میں واقع سپر سٹور میں ڈاکوؤں نے رات گئے لوٹ مار کی، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دو ڈاکو اسلحہ لہراتے سٹور میں داخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار شروع کر دی۔

ڈاکوؤں نے شناخت سے بچنے کیلئے ماسک اور کیپ پہن رکھی ہے جو کہ دوران واردات سٹور عملے کے ساتھ گالم گلوچ بھی کرتے رہے۔ ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ متاثرہ سٹور مالک کی درخواست پر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔