( وقاص احمد ) تھانوں اور دفاتر میں کارخاص اور پرائیویٹ گن مین رکھنے والے افسر ان کیخلاف کارروائی ہوگی، آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو دوران ڈیوٹی پرائیویٹ افراد ساتھ رکھنے سے منع کردیا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔
پرائیویٹ افراد کو کارخاص رکھنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو دوران ڈیوٹی پرائیویٹ افراد ساتھ رکھنے سے منع کردیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے تھانوں اور دفاتر میں پرائیویٹ افراد کو بطور کار خاص، گن مین رکھنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ پولیس افسران پرائیویٹ افراد کو سرکاری اسلحہ، گاڑی اور دیگر وسائل دیتے ہیں، پرائیویٹ افراد تھانوں میں اور چھاپوں کے دوران شہریوں کا استحصال کرتے ہیں جو ایس ایچ او، ڈی ایس پی یا کوئی اور افسر پرائیویٹ فرد ساتھ رکھے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا ہے پرائیویٹ افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ پولیس افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔ آر پی او، ڈی پی او، سی سی پی اوز پولیس افسران کیساتھ پرائیویٹ افراد کی ڈیوٹیاں ختم کروانے میں کردارادا کریں گے۔