ترقی کے منتظر اساتذہ کیلئے خوشخبری

ترقی کے منتظر اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی 19 ویں گریڈز میں ترقی کیلئے پروموشن ٹریننگ کا شیڈول جاری کردیا گیا، ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے ٹریننگ کیلئے اسسٹنٹ پروفیسرز کے نام جاری کر دئیے گئے ہیں۔

لاہور سمیت سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی اگلے گریڈز میں ترقیوں کیلئے پروموشن ٹریننگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت ایجوکیشن یونیورسٹی میں اساتذہ کا ٹریننگ کورس ہوگا، ٹریننگ کورس میں عدم شرکت کے باعث اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز روک لیے جائیں گے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی کیلئے میل اور فی میل اسسٹنٹ پروفیسر کی ٹریننگ کا چھٹا سیشن شروع کیا جا رہا ہے۔

اساتذہ کی پروموشن لنک کا ٹریننگ کورس بارہ روز پر محیط ہوگا، ٹریننگ کورس ایجوکیشن یونیورسٹی میں 13 نومبر سے 26 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے ڈی پی آئی کالجز پنجاب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارہ روزہ ٹریننگ کے دوران چھٹی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کو 19 ویں گریڈز میں ترقیاں دی جائیں گی۔