نایاب پرندوں کی غیر قانونی فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

 نایاب پرندوں کی غیر قانونی فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی رائیونڈ کے علاقہ میں نایاب کالے اور بھورے تیتر، چکور اور جنگلی کبوتروں کو غیرقانونی فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا۔

محکمہ جنگلی حیات ڈسٹرکٹ لاہور کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے سہیل نامی دکاندار سے کالے بھورے تیتر برآمد کر لیے جبکہ اس کے قبضے سے فینسی چکور، جنگلی کبوتر بھی تحویل میں لے لیے اور دس ہزار کا جرمانہ عائد کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر تنویر جنجوعہ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر رکھی ہے، غیر قانونی طور پر خرید وفروخت بھی بند ہے جبکہ 15 نومبر سے تیتر کے شکار کی اجازت ہوگی۔

کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گے پرندے لاہور جلو پارک منتقل کر دیے گئے ہیں۔