سٹی42: باٹا پور میں2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی،4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے باٹاپور میں 2 گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا
تفصیلات کے مطابق باٹا پور میں2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے باٹاپور میں 2 گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امجد گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، دونوں پارٹیوں نے چوکی واہگہ میں تفتیش کیلئے پیش ہونا تھا، چوکی میں پیشی کیلئے جانیوالوں پر راستے میں مخالفین نے فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کو پولیس نے تھانے میں صلح کے لئے بلوایا ہوا تھا، فائرنگ سے منیر حسین، 40 سالہ امجد، 35 سالہ عمران موقع پر جاں بحق ہوگئے، 30سالہ اعجاز اور 35 سالہ ظفر بھی موقعہ پر ہلاک ہو گئے۔ امجد گروپ کی فائرنگ سے رفاقت گروپ کا ایک شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ کلا شکوف 30 بورپسٹل اور 9 ایم ایم پستول سے کی گئی، لاہور فائرنگ کرنے والے ملزمان موقعہ سے فرار ہو گئے، ہلاک افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ فائرنگ معمولی پراپرٹی کے تنازعہ میں کی گئی،۔
فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے باٹاپور میں 2 گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا، عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے فائرنگ کی رپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔