منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد

 منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس شاکر حسن نے منشیات برآمدگی  کیس میں رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت دوسری بار مسترد کردی۔

سپیشل اینٹی نارکوٹکس عدالت میں رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، عدالت میں رانا ثناءاللہ کی طرف سے فرہاد علی شاہ اور زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت کو بتایا گیا کہ جو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج آئی ہے، اس نے رانا ثناءاللہ کیخلاف ایف آئی آر میں برآمدگی کے دعوے کی نفی کی ہے، اس کے علاوہ رانا ثناءاللہ کو دل کی تکلیف ہے، اُن کا بائی پاس ہوا ہے۔

 استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے، ہمارا پاسپورٹ رکھ لیاجائے، نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے، ہمیں جب عدالت بلاے گی حاضر ہو جائیں گے، عدالت میں پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیاکہ فوٹیج کو بنیاد بنا کر ضمانت لینا غلط ہے، یہ بنیاد نہیں بنتی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت کو خارج کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer