ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا تمام نابینا افراد کو نوکریاں دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تمام نابینا افراد کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت نے تمام بینائی سے محروم افراد کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعجاز احمد جعفر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام نابینا افراد کو نوکریاں دے دی جائیں ، انہوں نے بتایا  کہ پنجاب میں نابینا افراد کی کئی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور اب پنجاب میں کل نابینا افراد کی تعداد 48 ہے،حکومت انہیں جونیئر آسامیوں پر نوکریاں دےرہی ہےتاکہ ان کے مطالبات پورےہوسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے نابینا افراد نے مال روڈ پردھرنا دےرکھا ہےاور چیئرنگ کراس اور کلب چوک کو بلاک کر رکھا ہے، نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں ملازمتوں کے لیٹر نہیں مل جاتےوہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer