(سعدیہ خان) پنجاب واٹر کمیشن نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ملکی انڈسٹری کو نئے ریٹس پر پانی فروخت کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم چیئرمین واٹر کمیشن ڈاکٹر احسن صدیقی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں کمیٹی ممبران اور دیگرشریک ہوئے، واٹر کمیشن نے انڈسٹری کو انڈسٹری ریٹس پر پانی فروخت کرنے کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، ریگولیٹری اتھارٹی انڈسٹری سے پانی کی نئی قیمت کا تعین کرے گی۔انڈسٹری نئی قیمت کے مطابق ادائیگی کرنے کی مجاز ہو گی، انڈسٹری کو فی گیلن پانی کی قیمت لاگو کی جائے گی۔
واٹر کمیشن کے مطابق روزانہ 45 لاکھ گیلن پانی کا ضیاع ہورہا ہے اگرانڈسٹری میں پانی کا ضیاع نہ روکا گیا تو آئندہ پانچ سالوں میں ملک بھر میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، انڈسٹری مالکان نے واٹر کمیشن کی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔