پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کا سکیورٹی فیس ختم کرنے کا اعلان

پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کا سکیورٹی فیس ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حافظ شہبازعلی) سی ای او پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں پی ایس اے کے دسمبر 2019ء میں ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے سکیورٹی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 سکیورٹی فیس وصول نہ کرنے کا فیصلہ پی ایس اے بورڈ میں کیا جائے گا، پی ایس اے کے اس فیصلے سے پاکستان سکواش فیڈریشن کو پاکستان میں عالمی سطح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد اور فروغ میں مدد ملے گی۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں پاکستان میں 2022ء میں ہونے والی ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان ایک پرامن ریاست بن چکی ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ عالمی سطح کے ایسے مزید پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر نے پاکستان میں سکواش کے فروغ کیلئے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ورلڈ سکواش فیڈریشن پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گی۔

سینئر نائب صدر نے ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے اس موقع پر مختلف ممبر ممالک کی فیڈریشن کی قیادت سے کامیاب ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے پاکستان کے سکواش سے پیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے مستقبل میں سکواش کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer