ہائیکورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹرجاری کردیا

ہائیکورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹرجاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ نےمقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججزروسٹرجاری کردیا، پرنسپل سیٹ پر بارہ ڈویژن ججز اور 35 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان کی منظوری کے بعد چوتھا ترمیمی روسٹرجاری جاری کیا گیا۔ پرنسپل سیٹ پر12ڈویژن اور35سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس شجاعت علی خان 11نومبر سے سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچز میں کام کرنیوالےسنگل بنچز میں بھی سماعت کریں گے۔ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نیب کیسزسنے گا۔ جسٹس علی باقرنجفی، جسٹس سرداراحمد نعیم 21نومبرتک نیب کیسزسنیں گے جبکہ نیب کیسزکی سماعت کیلئے 25 نومبرسے نیا ڈویژن بنچ مقدمات کی سماعت کریگا۔

اس دو رکنی بنچ میں جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس انوارالحق پنوں شامل ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer