جنید ریاض: ہارورڈ سکول سسٹم شالیمار لنک روڈ کے سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام، طلباوطالبات نے سپون ریس، پچاس میٹر ریس، ہرڈل ریس اور فراگ ریس سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شالامار باغ میں ہارورڈ سکول سسٹم شالیمار لنک روڈ کے سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقا دکیا گیا جس میں چیئرمین ہارورڈ سکول سسٹم محمد آفتاب عالم نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پرنسپل آمنہ آفتاب اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
طلباوطالبات نے سپون ریس، پچاس میٹر ریس، ہرڈل ریس اور فروگ ریس سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لیا۔ کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے زبیر، حمزہ، عائشہ، کومل، رضاء اور دیگر کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہارورڈ سکول سسٹم محمد آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔