اب جرم چھپاؤ نہیں بتاؤ، واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف

اب جرم چھپاؤ نہیں بتاؤ، واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹٰی42: انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں جرائم کے خاتمےاور انویسٹی گیشن ونگ سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا۔

 شہری یا پولیس افسران اور اہلکار واٹس ایپ کی مدد سے اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے جرائم سے متعلق انفارمیشن دینے کے لیے "معاون" کے نام سے واٹس ایپ ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

 جس میں شہری کسی بھی جرم سے متعلق معلومات، تصویر یا ویڈیوواٹس ایپ پر شیئر کر کے پولیس کی مدد کرسکیں گے۔ ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن ونگ سے متعلقہ شکایات کے بارے میں بھی واٹس ایپ ہیلپ لائن پر آگاہ کیا جا سکے گا۔

معاون ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر 03099911911 پر شیئر کی جا سکے گی۔ شیئر کی جانے والی تصاویر/ویڈیوز میں جگہ کا نام، ٹائم اور تاریخ ضرور لکھنا ہو گا ، پولیس افسران کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر واٹس ایپ کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer