ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کا خطرہ، سرکاری سکولوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

سموگ کا خطرہ، سرکاری سکولوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بھر میں سموگ کے خدشات بڑھنے کا امکان، چیف منسٹرمانیٹرنگ فورس نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو فیس ماسک تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سموگ میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہوا تو چیف منسٹرمانیٹرنگ سیل نے سکول ایجوکیشن کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی، مراسلے میں صوبہ بھر کے سی ای اوز کو فیس ماسک تقسیم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سائیکل یا موٹرسائیکل پر سکول آنے والے بچے ماسک لازمی پہنیں، فوری طورپر سکول کے بچوں میں فیس ماسک تقسیم کیے جائیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اور والدین سموگ یا گردوغبار کی صورت میں بچوں کو ماسک لازمی استعمال کرائیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں میں فیس ماسک تقسیم کرکے رپورٹ فوری طور پر حکومت کو بھجوائی جائے۔