وزیراعلیٰ اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی مزار اقبالؒ پر حاضری

وزیراعلیٰ اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی مزار اقبالؒ پر حاضری
کیپشن: City42 - Iqbal Day, CM Punjab, Iqbal Tomb
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محمود نےشاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی،  پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کرکے مہمانوں کی کتاب پرتاثرات قلمبند کیے۔

تفصیلات کے مطابق آج مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا 141 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نےمزاراقبال پررکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے شاعری سے امن، بھائی چارے کا پیغام دیا، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ علامہ اقبال کا پیغام امید اور خوداری کا ہے، نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جارہی ہے۔ عمران خان اقبالؒ کے افکار کے مطابق نیا پاکستان بنائیں گے۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محمو دملک نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ ڈی جی رینجرز نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

Sughra Afzal

Content Writer