کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عزیز اللہ کو راوی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 23500 پاکستانی روپے برآمد ہوئے، اس کے علاوہ ملزم سے 700 چائنیز یوآن، 50 افغانی بھی برآمد ہوئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔