فواد حسین کو گرفتاری کے خوف سے رہائی کا پروانہ مل گیا
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو فواد حسین چوہدری سیف اللہ نیازی اورتحریک انصاف کے 6 دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عمران خان کے گرفتار ہونے کے بعد فواد حسین اور کچھ دوسرے لوگوں نے گرفتاری کے خوف سے جلدی جلدی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دے دی تھیں کہ پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے
منگل کی شام عمران خان کی گرفتاری کا کیس سننےکےساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاری سے خوفزدہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 12 مئی کو جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ فواد ْحسین کو جنوری کےدوران بھی ریاستی ادارہ الیکشن کمشن کےخلاف گندے بیانات دینے کے بعد گرفتار ہو کر کئی روز جیل میں رہنا پڑا تھا۔