ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی ناپسندیدگی ،تحریک انصاف تشددسے لاتعلق ہو گئی

pti, Agitation, Lahore, Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوام کی جانب سےسڑکوں پرٹریفک کے لئے مسائل پیدا کرنے والوں کےخلاف غم وغصہ کے اظہار اور  سڑکوں پر پتھراو اور ٹائر  جلا کر ٹریفک بلاک کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز ہوتے ہی تحرک انصاف کے راہنماوں نے تشدد اور ٹائر جلانے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایک نجی نیوز چینل کے کیمرہ کے سامنے دعوا کیا کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ  کے واقعات سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے خود ہدایت کی تھی کہ ان کی گرفتاری کے بعد کسی قسم کا تشدد نہ کیاجائے۔ 

لاہور کینٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یاسمین راشد  کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سےمنع کیا تھا لیکن جب پولیس نے آنسو گیس پھینکنا شروع کی تو  ردعمل سامنے آیا۔انہوں نے دعوا کیا کہ سڑکوں پر پتھراو کرنے اور ٹائر جلانے والوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔