ویب ڈیسک : حالات کے پیش نظر کل ملک بھر میں تمام نجی ا سکولز بندرہیں گے۔
صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں تمام نجی ا سکولز بندرہیں گے۔کاشف مرزا نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کل نجی ا سکولز بندرہیں گے، کل مشاورت کے بعد ریگولرکلاسز کا شیڈول جاری کیا جائےگا۔
علاوہ ازیں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کی مدد بھی طلب کرلی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی حکومت نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذکردی ہے، دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے جلسے جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی۔ دوسری جانب لاہور کی انتظامیہ نے رینجرز کی طلبی کےلیے وزارت داخلہ سے درخواست کردی ہے۔