ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نےعمران خان کی گرفتاری پر ملک بھرمیں احتجاج کی کال دے دی

AGITATION, pti, lAHORE, kARACHI, fAWAD hUSSAIN, aLI zAIDI, cITY42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی جس پر کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں ںے سڑکیں بند کردیں۔

تحریک انصاف کے راہنما  فواد حسین چوہدری نے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی اور عمران خان کی گرفتاری کو عدلیہ پر حملہ قرار دیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی عدالت کے احاطے سے گرفتاری آئین کی خلاف ورزی ہے، ملک اس قسم کے فاشزم کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، قوم کو اٹھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی کال پر مختلف شہروں میں کارکنوں کی جانب سے احتجاج شروع ہوگیا۔ پنجاب اور کے پی میں مختلف شہروں میں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں جس سے عوام پریشانی کا شکار ہوگئے۔

لاہور میں تحریک انصاف کے کاررکنوں نے مال روڈ پر گی پی او چوک پراحتجاج کیا، کچھ کارکنوْں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی، ایس پی سول لائنز کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر پہنچ گئی، سڑک کلئیر کروانے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس پر پتھراو، مشتعل کاررکنوں نے ایک شہری کی کار کے شیشے توڑ دیئے، مال روڈ پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سٹی 42 کے رپوررٹر عابدچوہدری کے مطابق مال روڈ پر پر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعدادمیں موجودد تھے اور شامچار بجے پل پر ٹریفک بند تھی۔

لاہور میں پولیس نے جیل روڈ، مال رڈ انڈر پاس بیرئیر لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیئے، زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نےکینال روڈ پر پتھر جمع کرنا شروع کر دیئے، کارکن پولیس آنے کی صورت یں پولیس پر پتھراو کرنے کی تیاری کرتے رہے۔

شام ساڑھے چار بجے لاہور  ٹریفک پولیس کے ٹریفک الرٹ  میں بتایا گیا کہ لبرٹی چوک، کینال مال سنگل، کینال روڈ، جی پی او چوک مال روڈ، جیل روڈ، شنگھائی پل  احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے کارکنوں کو طلب کیا جس پر کارکنان اور رہنما انصاف ہاؤس پہنچے۔ کارکنوں ںے شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بند کردی جس کے سبب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، کارکنوں اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔