مانیٹرنگ ڈیسک: آئی جی اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی وجہ بتادی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، انہیں نیب نے رینجرز کی معاونت سے حراست میں لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی اسلام آباد سے 15 منٹ میں جواب طلب کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں حالات معمول کے مطابق ہیں، شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔