رینجرز نے عمران خان کو گرفتارکرلیا

رینجرز نے عمران خان کو گرفتارکرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رینجرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ کیس  میں عمران خان کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کے پاس گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کولیگل وارنٹ دکھا کرگرفتارکیا گیا،سابق وزیراعظم کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔چیئرمین نیب نے یکم مئی کوعمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی کو ریمانڈ کیلئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت جاری ۔چیف جسٹس نے 15 منٹ میں آئی جی کوطلب کرلیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نےریماکس دئیےکہ جس نے بھی یہ کیا ہے غلط کیا ہے، وزیراعظم اور وزراء کے خلاف بھی کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔

اس سے پہلے آج صبح چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان زمان پارک لاہور  سے اسلام آباد روانہ ہوئے تو  دیگر گاڑیاں بھی قافلے میں موجود تھیں۔ عسکری ادارے کے افسران کیخلاف بیان بازی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہونا تھی۔

 اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے گاڑی سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کیلئے نکل رہا ہوں جہاں عدالت میں میری پیشیاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے، مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر