خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج آج سے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ لائف نے حکومت کو واجبات کی ادائیگی کے لیے مزید 3 دن کی مہلت دے دی۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے مطابق حکومت نے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے,حکومت کے ذمے 6 ارب روپے بقایا ہے جس کی عدم ادائیگی پر کارپوریشن نے مفت علاج آج سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا.