مانیٹرنگ ڈیسک: کینیڈا نے رکن پارلیمنٹ اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک چینی سفارتکار کو ملک بدرکردیا۔
کینیڈاکے رکن پارلیمنٹ نے چین پر تنقید کی تھی جس کے بعد کینیڈ اکی وزیر خارجہ ملانی جولی نےخبردارکیاکہ آئندہ کسی نے ایسا رویہ اپنایا تو اسے بھی گھر بھیجا جائےگا۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکارکوملک بدرکردیں گے،کینیڈین سفارتکارکی ملک بدری کینیڈاکے اقدام کےجواب میں ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکار کو13مئی تک چین چھوڑناہوگا۔